مارچ میں شرکت کر نے یا نہ کر نے کا فیصلہ کل کیا جائیگا ‘ راجہ پرویز اشرف

لاہور (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے مارچ میں شرکت کرنے یا نہ کر نے کا فیصلہ کل (سوموار) کو کیا جائیگا‘ مہنگائی اور بے روز گاری نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جب کارکن اور عوام سڑکوں پر نکلتے ہیں تو تحریک بن جاتی ہے‘ حکومت کے پاس آزادی مارچ روکنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔ ہفتہ کے روز راجہ پرویز اشرف نے لاہور میں پی پی رہنما اسلم گل کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی لاک ڈان اور دھرنے کی سیاست کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سسٹم بچانے کی کوشش کی، وہ ایسا کوئی کام نہیں کرے گی جس سے سسٹم کو خطرہ ہو، آزادی مارچ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ انتخابات کا ہونا مسئلے کا حل نہیں، الیکشن شفاف ہونے چاہئیں۔ راجہ پرویز اشرف نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پیر کے روز کور کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، جس میں آزادی مارچ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...