گلگت (آئی این پی) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ بلتستان امن وامان کے حوالے سے مثالی رہا ہے۔ 4سالوں میں کوئی دہشتگردی کا واقعہ رونما نہیں ہوا ہے۔ تمام مکاتب فکر کے علماء کا کردار قابل تحسین ہے۔ ہم نے عوام سے وعدوں اور تعمیر و ترقی کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنایا ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ نیا پاکستان والوں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ بلتستان کی تعمیر و ترقی کو آگے بڑھائیں گے۔ حکومت گلگت بلتستان نے پرائیویٹ سودی کاروبار کیخلاف قانون سازی کی ہے۔ علمائے کرام پرائیویٹ سودی کاروبار روکنے کیلئے ایسے عناصرکی نشاندہی کریں۔ حکومت سود کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے گی۔ موجودہ وفاقی حکومت نے مسلم لیگ (ن)کے سابق حکومت کے دیئے ہوئے منصوبے ختم کئے۔ ترقیاتی بجٹ میں کمی کی۔ صرف جھوٹی باتیں اور سیاسی مخالفین کو گالیاں دینے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کارکردگی اور میرٹ کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں اپنا فیصلہ سنائیں گے۔