سلیکٹڈ وزیراعظم کی نالائقی کی وجہ سے ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار ہو رہا ہے:مولا بخش چانڈیو

Oct 06, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا یہ سوال کہ آخر پنڈی میں کیا ہے، کچھ لوگوں کو شرمندہ کر رہا ہے۔ فردوس عاشق اعوان جیسے سیاسی گداگرحقائق مسخ نہیں کر سکتے کیونکہ بانی چیئرمین پیپلزپارٹی کا راولپنڈی میں عدالتی قتل، محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو قتل کرنے کے لئے پنڈی کا انتخاب اور اب صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا پنڈی میں ہی ٹرائل ایک ہی سازش کی کڑیاں ہیں۔ اپنے بیان میں سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس سیاسی انتقام کے لئے نیب اور بدزبانی کے لئے فردوس عاشق اعوان جن کی کوئی ساکھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی نالائقی کی وجہ سے ملک معاشی بحالی کے بعد تیزی سے سیاسی عدم استحکام کا شکار ہو رہا ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کی تنہائی ایک ناقابل تردید حقیقت ہے۔ دوسری طرف کٹھ پتلی حکومت صوبائی خود مختاری کو نشانہ بنا کر ملکی سا لمیت سے کھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب میں یہ جرأت تو نہیں کہ پی ٹی آئی کے وزراء عمران خان کو ہیلی کاپٹر سکینڈل اور کرپشن کے الزامات میں طلب کرے بلکہ نیب کے تو علیمہ خان خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا حوصلہ نہیں ہے تو پھر کس قانونی اور اخلاقی اصول کے تحت وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو طلب کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب پارلیمان کو کمزور کرنے والے عناصر کا چابی والا کھلونا ہے۔

مزیدخبریں