کراچی (آئی این پی) سندھ اسمبلی کا اجلاس ہفتہ کو ایک گھنٹہ تاخیر سے سپیکر آغا سراج درانی کی زیرصدارت شروع ہوا۔ کارروائی کے دوران این ایف سی ایوارڈ پر ششماہی رپورٹ جولائی تا دسمبر ایوان میں پیش کردی گئی۔ ایوان میں سلیکٹ کمیٹی کے چیئرمین کی غیر موجودگی پر کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل 2019 ڈیفر کر دیا گیا۔ ایوان میں ری پروڈکٹیوہیلتھ پر ترمیمی بل متعارف کرایا جسے سلیکٹ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا۔