ایف بی آر کے کسٹمز ونگ سے تعلق رکھنے والے افرادکے چھاپے، تاجروں کا نوٹس لینے کامطالبہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کے کسٹمز ونگ سے تعلق رکھنے کا دعوی کرنے والے افراد نے جو دس سے بارہ گاڑیوں میں سوار تھے گذشتہ روز اسلام آباد کے بلیو ایریا میں ایک پلازہ کا گھیرائو کیا اور مختلف شاپس کے اندر جا کر ریکارڈ، ریٹرن کی پوچھ گچھ کی اور بعض دکانوں سے رجسٹر بھی اٹھا کر لے گئے ،اب افراد کے ساتھ اسلام آباد پولیس کی وردی سے ملتی جلتی وردی میں ملبوس افراد بھی تھے ،علاقے کے تاجر ر ہنمائوں کہنا ہے کہ اس چھاپہ ہراساں کرنے کے زمرہ میں آتا ہے جبکہ ایف بی آر کے چیئرمین عملہ کو بار بار ایسے چھاپوں سے منع کر چکے ہیں اور یہ ہدائت موجود ہے کہ ایف بی آر کی ٹیم ضرورت پڑنے پر متعلقہ مارکیٹ کے نمائندوں سے رابطہ کرے گی اور اس کے تعاون سے کارروائی کی جائے گی،اس چھاپے کی وجہ سے پلازہ کے باہر ایک خلقت جمع ہو گئی اور کاروبار رک گیا ،ان تاجر راہنما وں نے چئیرمین سے اس کا نوٹس لینے کی درخواست کی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...