رحیم یارخان،صادق آباد (کرائم رپورٹر،خبرنگار)2 خواتین سمیت 4افراد کا اقدام خودکشی، 3 ہلاکتفصیل کے مطابق دھریجہ پھاٹک کی رہائشی28سالہ ثمینہ بی بی ، لیاقت پور کی رہائشی28سالہ زہراہ بی بی اور صادق آباد کے رہائشی25سالہ راشد علی کو اقدام خودکشی کرنے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر موجود ذرائع نے بتایا کہ خواتین سمیت تینوں افراد نے گھریلو ناچاقی کے باعث ہونے والے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر بھاری مقدار میں زہر پی لیا تینوں طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائے اور دم توڑگئے۔صادق آبادسے خبر نگارکے مطابق الیاس کالونی کے رہائشی 24سالہ نبیل نے گزشتہ روز گھر میں پستول سے خود کو گولی مار کر خود کشی کی کوشش کی ، فائر کی آواز سن کر اہلخانہ اور مقامی لوگ اکٹھے ہو گئے جنہوںنے ریسکیو 1122کو اطلاع دی ، جنہوںنے موقع پر پہنچ کر طبی امداد کے بعد نبیل کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا ہے تاہم خود کشی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے ۔