پیرس (نیٹ نیوز) فرانسیسی ماہرین کے مطابق انہوں نے جسمانی طور پر ایک معذور شخص کو دماغ سے کنٹرول ہونے والے'ایکسو سکیلیٹن' سوٹ کے ذریعے اپنے ہاتھوں اور پاؤں کو حرکت دینے کے قابل بنا دیا ہے۔30 سالہ تھیبو کا کہنا تھا کہ یہ سوٹ پہن کرجب انہوںنے پہلا قدم اٹھایا تو یوں محسوس ہوا جیسے وہ چاند پر اترنے والے پہلے شخص ہوں۔ روبو سوٹ ایک لیباٹری یا تجربہ گاہ ہی میں استعمال کیا گیا تھا۔