لاہور (پ ر) آمنہ مریم اور داؤد سلیمان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں پر مظالم کیخلاف پوری دنیا کے انصاف پسندوں کو آواز اٹھانی چاہئے۔ 2 ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں‘ اقوام متحدہ اور دیگر ادارے بھارت سے مقبوضہ خطے میں کرفیو بھی نہیں اٹھوا سکے۔ بھارتی فوج کے مظالم پر انڈین سپریم کورٹ کا رویہ بھی افسوسناک ہے۔ عالمی میڈیا نے بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا ہے۔ اقوام متحدہ کو بھارت کیخلاف سخت ترین ایکشن لینا چاہئے۔ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ انسانی بنیادوں پر دیکھنا چاہئے۔ بھارت نے لاکھوں انسانوں کو قیدی بنا رکھا ہے۔ وادی ننیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکی ہے۔ عالمی ضمیر کو اپنی ذمہ داری سمجھنی چاہئے۔ پاکستان نے ہر سطح پر کشمیری عوام کیلئے آواز اٹھائی ہے۔ پاک فوج دشمن کے ارادوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہے۔