رائے ونڈ (نامہ نگار) رہنماء تحریک انصاف سید عابد جعفری نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ مولانا کے ذریعے بلیک میل کر کے ڈیل چاہتی ہیں، کوئی دھرنا نہیں ہوگا، مولانا فضل الرحمن کو چیلنج کرتا ہوں اپنا پورا زور لگا لیں۔ دھرنے کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش قابل قبول نہیں ہوگی اور قائدین کسی کو ڈیل یا ڈھیل نہیں دیں گے ،انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کے حامی قانون ہاتھ میں نہیں لینے لیں گے، یہ وقت حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا نہیں، اس وقت سب کو کشمیریوں کے ساتھ ہونا چاہیے۔عام آدمی کے معیاری علاج کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے، شعبہ صحت کو بہتر بنانے کیلئے وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے، صحت کی سہولتوں کو عام آدمی کیلئے خوب سے خوب صورت بنانا ترجیح ہے، ڈینگی کی تشویشناک صورتحال پر جلد قابو پا لیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر بھارت ایل او سی کے پار حملہ کر سکتا ہے۔