فیروزوالہ (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ (ن)تحصیل فیروزوالہ کے نائب صدر میاں مشتاق احمد نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کی ذمہ داری حکمران با احسن ا نجام دینے میں ناکام ہوئے ہیں اہل مغرب دور کی بات اسلامی ممالک سے بھی موجودہ پاکستانی حکمران کشمیر پر اپنے موقف کی تائید حاصل نہیں کرسکے جس کا خمیازہ کشمیر کاز کی خاطر قربانیاں دینے والے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ماضی کی تمام حکومتوں نے کشمیر پالیسی مشترکہ طور پر مرتب کی جس میں اپوزیشن جماعتیں اور تمام قومی سلامتی کے اداروں کی مشاورت شامل تھی یہی وجہ ہے کہ ماضی میں پاکستان کی کشمیر پالیسی مربوط اور جاندار ثابت ہوئی موجودہ حکمرانوں نے سولو فلائٹ کے چکر میں کشمیر پالیسی کو بھی نقصان پہنچانے سے گریز نہیں کیا جس پر قوم تشویش کا شکار ہے موجودہ حالات میں مسئلہ کشمیر انتہائی ناز کی صورت اختیار کر چکا ہے۔