لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ خرم سعید نے کہا ہے کہ نواز شرفی ملک و قوم کی خاطر قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں ان پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا۔ نواز شریف نے ملک کو ترقی اور خوشحالی دی ایک برس میں حکمرانوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی ساری قیادت کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر بھی حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ نہیں ڈال سکتی۔ ملک کو بحرانوں سے نجات دلانا ہی مسلم لیگ ن کا جرم بن گیا۔ حکمرانوں میں مشکلات سے نمٹنے کی صلاحیت ہی نہیں۔ تبدیلی کے نام پر جو ڈرامہ شروع ہوا تھا قوم نے اس کا حشر دیکھ لیا ہے۔ حکمرانوں کی نااہلی کا پول کھل چکا ہے۔ ملک بچانے کیلئے حکومت سے نجات ضروری ہے۔ عوام مینڈیٹ چرانے والوں سے بدلہ ضرور لیں گے۔
تبدیلی کے جھوٹ کا پول کھول چکا ہے: خواجہ خرم
Oct 06, 2019