لاہور( سپیشل رپورٹر) چیئرمین انتخابی بورڈ مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے جماعتی انتخابات کے لئے پورے ملک سے ضلعی اور تحصیلی امرا سے ارکان مجلس شوریٰ کی21 اکتوبر تک حتمی فہرستیں طلب کرلی ہیں۔ ایک مراسلہ میں انہوں نے کہا کہ ہر ضلع اور تحصیل اپنے امرا ، ناظمین عمومی اور نائب ناظمین مالیات کا انتخاب خود کریں گے اور اپنے کوٹے کے مطابق مرکزی شوریٰ کے ارکان کا بھی انتخاب شامل ہوگا۔جو مرکزی امیر،اور ناظمین کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے۔ واضح رہے کہ ضلع اور تحصیل سطح کے انتخابات کے بعد امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پروفیسر ساجد میر اور ان کی کابینہ کی مدت عہد ہ مکمل ہونے کے بعد مرکزی سطح کے انتخابات مکمل کئے جائیں گے۔