قائداعظم کے اصول کو اپنا کر ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے: سید محمود غزنوی

لاہور (نیوز رپورٹر) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی وائس چیئرمین سید محمود غزنوی نے کہا ہے کہ قائداعظم کے اصولوں اتحاد‘ ایمان‘ تنظیم کو اپنا کر پاکستان بحرانوں سے نجات حاصل کر سکتا ہے۔ اقبالؒ اور قائدؒ کے افکار و نظریات سے دوری نے ہمارے لئے مشکلات پیدا کیں۔ بانیان پاکستان نے قوم کی بہترین رہنمائی کی۔ قائداعظمؒ کے بعد قیادت کا فقدان رہا۔ آج ملکی ترقی اور یکجہتی کیلئے تحریک پاکستان کے جذبے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ قائداعظم کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے 7 برس کے قلیل عرصہ میں پاکستان کے خواب کو تعبیر دی۔ ملک کو اتحاد اور یکجہتی کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔ بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی قائداعظم کے اصولوں پر عمل کر کے پاکستان کو استحکام اور ترقی کے راستے پر ڈالنے میں بھرپور کردار ادا کریگی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...