جعلی مینڈیٹ والے کسی شعبہ میں کامیاب نہیں ہوں گے:پرویزملک‘ عمران نذیر

لاہور(نیوزرپورٹر)مسلم لیگ ن  لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نزیر اور ایڈیشنل سیکرٹری عامر خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کو فضل الرحمن کی Bٹیم کہنے والے بتائیں کہ وہ کس کی B ٹیم بن کر دھرنے، سرکاری  املاک پر حملے اور ملکی معیشت کا بیڑا غرق کرتے رہے؟ جعلی مینڈیٹ سے اقتدار میں آنے والے کسی شعبہ میں بھی کامیاب نہیں ہیں،عوام کو ڈینگی کے رحم کرم پر بے یارومدد گار چھوڑ دیا گیا ہے،انشاء اللہ بہت جلد ان ظالم بے رحم اور سلیکٹڈ حکمرانوں سے عوام کونجات ملنے والی ہے، ن لیگ کی حکومت  نے پانچ سالوں میں دس ہزار ارب روپے لے کر بجلی کے منصوبے اور موٹر وے بنائیں دیگر منصوبے لگائے لیکن ایک سال میں پانچ سال سے زیادہ قرضہ لے کر ملک میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی سارا قرضہ ہڑپ کر گئے ملک بدترین معاشی صورتحال کا شکار ہیں ملک سے سرمایہ اور سرمایہ دار بھی بھاگ رہاہے کیونکہ انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایاجاتاہے جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر تذلیل کی جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہارگذشتہ روزانہوں نے  پارٹی آفس میں  ارکان اسمبلی ورہنماؤں وکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید توصیف شاہ، ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ، میاں سلیم،کرنل (ر) مبشر جاوید،اظہر فاروقی،جاوید اقبال، سمیر امجد اور ثمرہ نذیر سمیت دیر بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم احتساب سے نہیں گھبراتے، الزام لگائیں لیکن ثبوت عوام کے سامنے رکھیں، مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ اس لئے بنایا جا رہا ہے تاکہ عوامی مسائل سے توجہ  ہٹا سکیں لیکن ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اب نیازی حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...