وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ملتان سے لاہورواپس آتے ہوئے میاں چنوں،ساہیوال اوراوکاڑہ کے اچانک دورے کیے۔وزیراعلیٰ نے صفائی کے انتظامات،امن وامان کی صورتحال اورانسدادڈینگی کے لئے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ ملتان سے لاہورواپس آتے ہوئے پہلے میاں چنوں پہنچے۔وزیراعلیٰ نے شہر کی عمومی صورتحا ل اورٹریفک مینجمنٹ کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے میاں چنوں میں شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔میاں چنوں کے شہری وزیراعلیٰ کی اچانک آمد پر حیران رہ گئے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں صفائی اوردیگرانتظامی صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔شہریوں کی آمدو رفت میں آسانی کیلئے ٹریفک کے امور کو بہتر بنایا جائے۔بعدازاں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارساہیوال پہنچے۔وزیراعلیٰ نے شہر میں صفائی اوردیگر امور کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ساہیوال شہر میں پی ایچ اے کی سرگرمیوں کا بھی جائز ہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پی ایچ اے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔سرکٹ ہاؤس ساہیوال میں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر ساہیوال ڈویژن،آر پی او ساہیوال اورڈی پی اونے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ کو ساہیوال میں ڈینگی کنٹرول اورصحت سے متعلق دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی پر مکمل کنٹرول کرنے کیلئے عملہ ہر وقت مستعد اورچوکس رہے،کوتاہی برداشت نہیں۔آر پی او ساہیوال ڈویژن اورڈی پی او نے وزیراعلیٰ کو ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ نے پولیس حکام کو جرائم کے بارے میں نوٹالرنس کا رویہ اپنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری ہر حال میں پوری کی جائے۔پولیس کو جرائم پر کنٹرول کیلئے تمام تر ممکنہ وسائل فراہم کیے جائیں گے۔شہروں کے اچانک دورے کرکے امن وامان،صفائی،ٹریفک مینجمنٹ اوردیگر امورکا جائزہ لیتا رہوں گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کے حقیقی مسائل سے آگاہی کیلئے فیلڈ کے دورے جاری رہیں گے۔ پولیس اورانتظامیہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے کسی بھی شہر میں جاسکتا ہوں۔وزیراعلیٰ نے اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارچ کرنے والے آئیں گے تو دیکھا جائے گا۔مولانا کے بارے میں بات ہوچکی ہے اب ضرورت نہیں۔کابینہ کی کا رکردگی کا بغور جائزہ لیا جاتا ہے۔تمام وزارتوں کی کارکردگی کی رپورٹ دیکھی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت محسوس ہوئی تووزارتوں میں ردوبدل کیاجاسکتا ہے۔کابینہ میں ردوبدل وزیراعلیٰ کا استحقاق ہے۔ جو کام کرے گا رہے گا،جو کام نہیں کرے گا وہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ دوبارہ آؤں گا،تمام مسائل تفصیل سے سنوں گا اورحل کیلئے اقدامات کریں گے۔اوکاڑہ میں ٹراما سینٹر کے قیام کا مطالبہ پورا کیا جائے گا۔اوکاڑہ میں ریلوے پھاٹک کیلئے وزیرریلویز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ موبائل ہیلتھ یونٹ کی خرابی کے بارے میں کمشنر ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔انسداد ڈینگی کے لئے انتظامیہ اورمتعلقہ ادارے متحرک ہیں۔ وزیراعلیٰ نے صحافیوں کے مطالبات پر ہمدردانہ غور کا وعدہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے سول ریسٹ ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداروں اورکارکنوں نے ملاقاتیں کی۔وزیراعلیٰ نے کارکنوں کے پاس جاکر باری باری مصافحہ کیا۔