گریٹر کراچی سپلائی سکیم کے پہلے مرحلے کی منظوری، سرکلر ریلوے جزوی بحال کرنے کا اعلان

اسلام آباد (این این آئی + نوائے وقت رپورٹ) ایکنک نے گریٹر کراچی سپلائی سکیم کے پہلے مرحلے کی منظوری دیدی۔ پیر کو وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت کراچی کے فور منصوبے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے بھی شرکت کی۔ پہلے مرحلے میں کراچی میٹرو پولیٹن کو 250 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جائیگا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کے کراچی پیکج تحت منصوبے کیلئے رقم کا 50 فیصد وفاق فراہم کرے گا۔ کے فور منصوبہ صوبائی حکومت نے شروع کیا تھا۔ وفاقی حکومت نے اس میں اپنا حصہ بھی ڈالا۔ جبکہ دوسری جانب وزارت ریلوے نے جنوری 2021 میں کراچی سرکلر ریلوے جزوی بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ ریلوے کیرج فیکٹری میں کراچی سرکلر ریلوے کیلئے کوچز تیار کی گئی ہیں اور مسافروں کیلئے کئی سہولیات رکھی گئی ہیں۔ ایم ڈی کیرج فیکٹری محمد قاسم نے کے سی آر کوچز کے بارے میں بتایا کہ اسلام آباد یا کراچی کہیں بھی آزمائشی ڈرائیو دے دیں گے اور جلد ہی بوگیاں اپنی منزل کو بھی روانہ کر دی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن