اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر اعظم سواتی اور ایم کیو ایم کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی کے مالی گوشواروں میں تضاد سے متعلق کیس میں ممبران کو پولیٹیکل فنانس ونگ کے ساتھ بیٹھ کر معاملہ حل کرنے کی ہدایت کردی ۔ الیکشن کمیشن ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں سماعت دو رکنی بنچ نے کی ۔وفاقی وزیر اعظم سواتی کی طرف سے الیکشن کمیشن سے گوشواروں سے متعلق جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا ،ایم کیوایم کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی کی طرف سے الیکشن کمیشن میں کوئی پیش نہیں ہوا ،کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔