ننکانہ صاحب(نامہ نگار)گھر کی دیوار گرنے سمیت دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں ڈلہ ننگل میں اچانک گھر کی دیوار گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 95 سالہ خوشی مسیح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا علاوہ ازیں ننکانہ بچیانہ روڈ پر واقع گائوں گنگا پور میں گھر کی سیڑھیوں سے گرکر 45سالہ عتیق الرحمن شدید زخمی ہوگیا جسے ریسکیو1122ننکانہ صاحب کے عملہ نے سرکاری ہسپتال منتقل کردیا۔