مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں اتوار کے روز یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصی کی بے حرمتی کی ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی پولیس کی سیکیورٹی میں درجنوں یہودی طلبا اور انٹیلی جنس حکام سمیت دسیوں یہودی آباد کارواں نے قبلہ اول میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔فلسطینی وزارت اوقاف کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہودی آبادکاروں کیقبلہ اول پر دھاوے معمول بن چکے ہیں۔ یہودیوں کے مذہبی تہواروں کے مواقع پر عبادت کی آڑ میں یہودی انتہا پسند گروپوں کی اپیل پر قبلہ اول پر دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔