تہران (شِنہوا) ایران نے کہا ہے اسے کوئی پرواہ نہیں کہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں کون امریکہ کا صدر بنتا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے پیر کو تسنیم خبر ایجنسی کو بتایا کہ اصل معاملہ یہ ہے کہ واشنگٹن کو تہران کے خلاف اپنی مخالفانہ پالیسیوں کو واپس لینا چاہئے۔ امریکہ کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 اور مشترکہ جامع منصوبہ برائے عمل کا احترام کرنا چاہئے۔ واشنگٹن کو ایران کے خلاف اپنی پالیسیوں میں غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ایران کے خلاف معاشی جنگ اور دہشت گردی کو روکنا اور جے سی پی او اے میں کئے گئے وعدوں پر واپس آنا چاہئے اور 2015 کے ایرانی جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کی وجہ سے ہونے والے نقصان کو پورا کرنا چاہئے۔
پروا نہیں صدر کون ہوگا امریکہ کو مخالفانہ پالیسیاں واپس لینا چاہئیں : ایران
Oct 06, 2020