حکومت کیخلاف احتجاج سیاسی جماعتوں کا آئینی حق ہے:سیٹھ حنیف 

Oct 06, 2020

جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے تحصیل صدر سیٹھ حنیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کس منہ سے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کی مخالفت کررہی ہے نواز لیگ نے عمران خان اور ان کے حواریوں کو احتجاج کا پورا موقع دیا آج انکے خلاف اپوزیشن کا احتجاج شروع ہوا ہے تو حکمرانوں کے ہاتھ پائوں پھول گئے ہیں ، حکومت کے خلاف احتجاج آئین کے تحت سیاسی جماعتوں کا حق ہے ، اپنے ایک بیان میں سیٹھ محمد حنیف نے کہا کہ معیشت مفلوج اور امن و امان کی صورتحال خراب ہوچکی ہے اداروں سے چھانٹیاں کی جارہی ہیںمیڈیا کارکن بیروزگار ہورہے ہیں۔ 

مزیدخبریں