ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ضلع بھر میں گراں فروشوںذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تحت کارروائیوں کو مزید تیز کرتے ہوئے ضلع بھر کے تمام مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر دکانوں ،گوداموں،گوشت کی دکانوں،فلور ملوںاور سپر اسٹورز پر انسپکشن کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈائون کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔