قائدین کی کردار کشی حکمرانوں کو مہنگی پڑے گی:منیر قمر واہگہ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سیاسی فہم وفراست سے ثابت کیا ہے کہ وہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اورشہید جمہوریت بینظیر بھٹو کے سیاسی مشن کے امین ہیں ،قائدین کی کردار کشی حکمرانوں کو مہنگی پڑے گی عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں آئندہ دور پیپلز پارٹی کا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک کے ڈیرہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا کہ عمران خان اپنی نااہلی نالائقی تکبراورمیں نہ مانوں کی ضد کے باعث ملک کو تباہی کے دھانے لے آئے ہیں معیشت تباہ حال ہے اور حکمرانوں کی فوج ظفر موج کی شہہ خرچیاں مزید بڑھ رہی ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...