شہ رگ میں موجود اورٹک والو کو دل دو حصوں سے کھول کر 25 ملی میٹر مکینیکل والو ڈالدیا بچہ  روبصحت

Oct 06, 2020

ملتان (سپیشل رپورٹر) چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹروں نے اپنی نوعیت کا منفرد اور کارڈیالوجی کی تاریخ میں پہلا آپریشن کر کے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، ،کوٹلہ سادات سمندری کے رہائشی 13 سالہ  خرم کو کارڈیالوجی ہسپتال لایا گیا خرم کا Aortic valve جو کہ دل کی شہہ رگ میں ہوتا ہے وہ خراب تھا چونکہ بچے کی شہہ رگ چھوٹی تھی اور چھوٹے سائز کا والو ڈالنا بعد میں بچے کیلئے مسائل کا سبب بنتا اس لئے  پیچیدہ سرجری کے ذریعے بچے کی شہہ رگ کو بڑا کر کے اس میں 25 ملی میٹر سائز کا مکینیکل والو ڈالا گیا اور اسکے لئے دل کو دو حصوں سے کھول کر پیوندکاری کی گئی ۔ ڈاکٹر سید رافع علی گیلانی کا کہنا  تھا اس آپریشن کا نامKonno_ Rastan ہے۔ 25 ملی میٹر کا لوہے کا مکینیکل والو ڈالا ہے۔ مریض بچہ روبصحت ہے۔

مزیدخبریں