لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیرسیدمحمدکفیل بخاری نے کہاہے کہ اللہ کی زمین پر اللہ کی حاکمیت کے بغیرزمین پرپھیلاہوا فساد ختم نہیں ہوسکتا،ہمارے تمام مسائل کا حل اللہ کی بندگی اختیار کرنے میںمضمرہے ۔مرکزی دفتراحرارنیومسلم ٹائون لاہورمیں درس قرآن کریم کی ماہانہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ موجودہ سیاسی محاذ آرائی نے ملک کی بنیادوں کو ہلاکر رکھ دیاہے یہ سب کچھ عالمی استعماری ایجنڈے کی تابعداری کا لازمی نتیجہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ قادیانی یہودونصاریٰ کے مہرے بن کر عالمی سطح پر اسلام اور مسلمانوں کیخلاف صف آراہیں۔