کراچی (نیوزرپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکریٹری اطلاعات اور فنکشنل مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ کے جزیروں پر نئے شہر بسانا درست عمل نہیں ہے پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کو اس سازش کو بے نقاب کرے ، یہ اقدام پیپلزپارٹی کو سندھ کارڈ کھیلنے کا موقعہ فراہم کرنے کا منصوبہ ہے جسے ناکام بنانا چاہئیے یہ جزائر سندھ کی ملکیت ہیں اور اسے سندھ سے الگ کرنا بین الاقوامی قوانین کے خلاف ورزی ہے سندھ حکومت نے این او سی دیکر خاموش مجرمانہ عمل کیا ہے اور سندھ کے غیور عوام ایسے متنازعہ عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ سندھ کے جزائر پر نئے شہر بسانا کہاں کا انصاف ہے وفاقی حکومت اس سازش کو بے نقاب کرکے اس اقدام کو فی الفور واپس لے سندھ میں جزیرے سندھ کے عوام کی ملکیت ہیں سندھ کے عوام کی اجازت کے بغیر سندھ حکومت نے کیسے ان جزائر پر شہر بسانے کی این او سی جاری کی ہے ؟ وفاقی حکومت کے نمائندوں نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ جزائر پر نئے شہر بسانے کی سندھ حکومت نے این او سی جاری کی ہے وفاقی حکومت کی جانب سے جزائر پر نئے شہر بسانے کے عمل کو سندھ کے غیور عوام نے مسترد کردیا ہے لہذا پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت اپنے اقدام کو واپس لے ۔ سردار رحیم کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سندھ کے عوام کو پینے صاف پانی نہیں دیسکتے اور بڑے بلڈنگوں پر مشتمل شہر کیسے بسانے جا رہی ہے اور حالیہ بارشوں اور سیلاب کی صورتحال سے سندھ کے عوام مشکلات کا شکار تھے عوام کی جائیداد ، گھریلو سامان اور فصلیں تباہ ہوگئیں ایسے میں انکی مشکلات کم کرنے کے بجائے انکے زخموں پر نمک پاشی کی جارہی ہے جو سراسر ناانصافی کے مترادف ہے ۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سندھ کے پریشان حال عوام کی امداد کی جائے سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کو نظر انداز کردیا ہے عوام بے یارومددگار سڑکوں پر رہنے پر مجبور ہیں۔ سردار رحیم نے اس بات کا عزم کیا کہ پیر صاحب پگارا کی قیادت میں فنکشنل مسلم لیگ جزیروں پر شہر آباد کئیے جانے کے خلاف سندھ کے عوام کے ساتھ ہے۔ہ