لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کی اکیڈمک کونسل کی جانب سے 3 نئے ڈیپارٹمنٹس‘ Batch 2018 کے طلباء کو ٹرانسکرپٹس کے اجراء اور داخلوں کیلئے میرٹ فامولیشن پالیسی کی منظوری دی گئی۔ پروفیسر ڈاکٹر کنول امین‘ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس نے اکیڈمک کونسل کی دوسری میٹنگ کی صدارت کی۔ HEC اور IBCC کی 2017 میں جاری ہونے والی ہدایات پر عمل نہ کرنے کے باوجود سال 2018 ء میں 6 سالہ پروگرام میں داخلہ لینے والے طلباء کیلئے اکیڈمک کونسل کی جانب سے داخلے اور میرٹ پالیسی کی منظوری دی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ نئے بی ایس پروگرامز 2020-24 کیلئے میرٹ کیکولیٹنگ پالیسی بھی منظور کی گئی۔ جن میں سوشیالوجی‘ ہاسپیٹیلیٹی اینڈ ٹورازم مینجمنٹ اور انٹیرئر ڈیزائن شامل ہیں‘ جن میں داخلوں کا آغاز پہلے سے ہو چکا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ 6 سالہ بی ایس پروگرام میں داخلوں‘ سالانہ امتحانات اور کارکردگی کی بنیاد پر پیشگی نتائج کے بارے میں پالیسی اکیڈمک کونسل کے سامنے پیش کی گئی۔ یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور بورڈ کی طرز پر اپنے طلباء کو پیشگی نتائج پر مشتمل ٹرانسکرپٹس کا اجراء کرے گی۔ تاہم طلباء ابھی بھی پہلے سے طے شدہ اکتوبر میں متحانات دے سکتے ہیں۔
یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس نے Batch 2018 ء کے طلباء کوٹرانسکرپٹس کے اجراء اور داخلوں کیلئے پالیسی منظور کر لی
Oct 06, 2020