رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) پروگریسو گروورز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین جمیل ناصر چوہدری کی محمد زمان وٹو کین کمشنر پنجاب سے ٹیلیفونک گفتگو۔ بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پروگریسو گروورز ایسوسی ایشن پاکستان نے کہاکہ گنے کا ریٹ 350روپے فی من کم ازکم ھونا چاہیے اور شوگرکین کی کاشت کے اخراجات بتانے کیلئے کسان رہنماؤں کو بھی شوگر کین پرائس پرکیورمینٹ کمیٹیز میں لازمی شامل کرنا چاہیئے ۔تاکہ چینی اوپن مارکیٹ مناسب ریٹ پر مہیا کرنے میں آسانی ہوئے اور شوگرملز اوپن کرنے کی تاریخ فکس ہوئے۔
گنے کے نرخ ساڑھے تین سو روپے فی من کیے جانے چاہئیں: جمیل ناصر
Oct 06, 2020