گوجرخان (نامہ نگار) مسلم لیگ یوتھ ونگ کے سرپرست خواجہ جہانگیر، سینئر مسلم لیگی رہنما عامر میر اور سابق کونسلر راجہ آفتاب نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں سابق صوبائی وزیرچوہدری محمد ریاض سے ملاقات کی اس موقع پر چوہدری محمدریاض نے کہا کہ انہیںنوازشریف کے ساتھ وفاداری کی سزا دی گئی ہے قیدوبند کی صعوبتیں انہیں اپنے نظریئے سے نہیں ہٹا سکتیں پاکستان کی ترقی نوازشریف کے بیانیہ سے منسلک ہے گوجرخان کے لیگیوں کے نام پیغام میں چوہدری محمدریاض نے کہاکہ اپنے حوصلے بلند رکھیں نوازشریف کے بیانیہ کو مضبوط کریں اور اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں جلد انصاف امن اور تعمیروترقی کا سویرا طلوع ہونے کو ہے۔