ملتان (سپیشل رپورٹر)پنجاب بار کونسل کے پانچ سال بعد 28 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں امیدواروں کی الیکشن مہم تیزی سے جاری ہے۔ پنجاب بار کونسل نے ملتان ڈویزن سمیت صوبہ بھر کے اہل ووٹرز وکلاء کی لسٹ جاری کردی ہے۔ پنجاب بھر میں اہل ووٹرز وکلاء کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 679 ہے۔ جو 75 ممبران پنجاب بار کونسل کا انتخاب کریں گے۔ملتان میں وکلاء کی تعداد پانچ ہزار ایک سو 89 ہے جو چار ممبران پنجاب بار کونسل،وہاڑی میں وکلا کی تعداد 2149 ہے جو دو ممبران پنجاب بار کونسل،مظفر گڑھ میں وکلا کی تعداد 2503 جو دو ممبران پنجاب بار کونسل، خانیوال میں وکلا کی تعداد 1804 جو دو ممبران پنجاب کونسل،لودھراں میں وکلا کی تعداد 857 جو ایک ممبر پنجاب بار کونسل کا انتخاب کریں گے۔26 اکتوبر کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی فہرست جبکہ 29 اکتوبر کو اعتراضات پر سکروٹنی ہوگی 30 اکتوبر تک اعتراضات واپس لیے جا سکتے ہیں۔پنجاب بار کونسل کی جانب سے 30 اکتوبر کو بلامقابلہ امیدواروں کی فہرست بھی جاری ہوگی۔3 نومبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی۔28 نومبر کی صبح 9 سے شام 4 بجے تک پولنگ ہو گی۔پنجاب بار کونسل کی بلڈنگ میں 3 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی جبکہ 8 دسمبر کو حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔