واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ +نیٹ نیوز+ بی بی سی) کرونا متاثر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہسپتال سے باہر آکر گاڑی میں بیٹھے اور حامیوں سے ملے اور گھر جانے کا اعلان بھی کر دیا۔ٹوئٹر پر پوسٹ کی کی گئی ایک ویڈیو میں ٹرمپ نے کہا کہ ان کی بیماری ان کیلئے ایک سبق ہے۔ بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں،چند منٹوں کیلئے وہ ملٹری کلینک سے نکل کر ایک گاڑی میں باہر آئے تھے جہاں ان کے حامی بھی جمع تھے۔ طبی ماہرین نے ہسپتال سے باہر آنے کے اقدام پر سوال اٹھائے ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق میڈیکل ٹیم کی جانب سے اسے محفوظ قرار دیا گیا۔ امریکی صحافی فاتن نے کہا ٹرمپ بہت خوفزدہ، انکو دیکھنا مشکل ہے۔ امریکی گلوکارہ بابرا سٹرلینسٹر نے لکھا ٹرمپ بہت سی زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ امریکی خاتون اول میلانیا نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا بہت بہتر محسوس کر رہی ہوں،ابھی گھر پر ہی آرام کر رہی ہوں،دعائیں کرنے والوں اور خیر خواہوںاور میڈیکل سٹاف کا شکریہ،جو لوگ بیمار ہیں انکے لئے دعائیں ہیں۔
ٹرمپ ہسپتال سے نکل کر گاڑی میں گھومتے رہے،گھر جانے کا اعلان
Oct 06, 2020