ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (پی ایس) ملتان ڈاکٹر سید علی مہدی نے کہا ہے کہ حکومت نے کرونا کے بعد بالترتیب تعلیمی ادارے کھول دئیے گئے ہیں وہاں دوسری طرف کرونا سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے سکولوں میں سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوںنے تحصیل شجاع آباد میں گورنمنٹ ہائی سکول اللہ آباد راجہ رام میں کاروانِ صحت کنٹینر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔