اسلام آباد ہائیکورٹ کا سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی پنشن جاری کرنے کا حکم

 اسلام آباد(آئی ا ین پی )   اسلام آ باد ہائی کورٹ نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی پنشن فوری طور پر جاری کرنے کا حکم دے دیا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ  نے ریمارکس دیئے  کہ آپ کا سسٹم ایسا ہونا چاہیے کہ کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے، جب ایک دفعہ پنشن جاری ہو گئی تو کس قانون کے تحت آپ نے پیشن روکی، بشیر میمن کی ریٹائرمنٹ کا نوٹی فکیشن تو اے جی پی آر نے چیلنج نہیں کیا، ان کو تو عدالت آنا ہی نہیں چاہیے تھا بلکہ جو عدالتی اخراجات بھی آپ کو دینے چاہییں۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی پنشن روکے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن