حضرت داتا گنج بخش ؒکے 977ویںعرس کی 3روزہ تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا

لاہور(خصوصی نامہ نگار)السید ابوالحسن علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش کے 977ویںعرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کا آغاز آج رسم چادر پوشی و افتتاح سبیل دودھ سے ہوگا۔ صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب صاحبزادہ پیر سید سعید الحسن شاہ کے زیر سرپرستی عرس کی تقریبات کا انعقاد کیاجارہا ہے۔ عرس مبارک کے دوران محافل قراۃ، نعت خوانی اور محافل سماع کا انعقاد بھی ہوگا جبکہ ملک بھر سے نامور علماء و مشائخ بھی حضرت داتا گنج بخش کے متعلق اظہار خیال کریں گے۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے زائرین کی سہولیات کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ ترجمان آصف اعجاز کے مطابق عرس کے تینوں دن سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، ناظم اوقاف خالد محمود سندھو سمیت تمام افسران زائرین اور مہمانوں کی خدمت کیلئے چوبیسوں گھنٹے وہیں دستیاب ہوں گے جبکہ اس دوران مختلف ٹیمیں سکیورٹی، کرونا ایس اوپیز اور دیگر ضروری اقدامات کا جائزہ لیتی رہیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...