اے پی سی، پی ڈی ایم کے بعد زرداری کی پیشیاں بڑھ گئیں: بلاول

Oct 06, 2020

اسلام آباد+کراچی (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اے پی سی اور پی ڈی ایم کے بعد آصف زرداری کی  عدالتوں میں پیشیاں بڑھ گئی ہیں۔ کرونا کی نئی لہر کے باوجود  زرداری عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔ سندھ کے کیسز کی پنڈی میں پیشیاں نہ صرف غیر آئینی بلکہ پرخطر بھی ہیں۔ علاہ ازیں بلاول نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی پی صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سندھ کے جزائر کے الحاق کی مخالفت کرے گی۔ پی ٹی آئی حکومت کا یہ عمل مودی کے بھارتی غیر قانونی قبضے والے جموں و کشمیر میں اقدامات سے کس طرح مختلف ہے؟۔ اس اقدام کی قومی وصبوائی اسمبلیوں کے ساتھ سینٹ میں بھی مخالفت کی جائے گی۔

مزیدخبریں