وہاڑی‘ میلسی (نامہ نگار) اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب ٹیچر یونین کی کال پر ضلع بھر میں ٹیچرز ڈے یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا اساتذہ نے احتجاجاً بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر بچوں کو پڑھایا اساتذہ کی عزت و تکریم بحال کرنے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق 5اکتوبر کے دن دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن منایا گیا پنجاب ٹیچرز یونین کی کال پر ضلع بھر کے اساتذہ نے اپنے عالمی دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا اساتذہ نے اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ احتجاج کیا اور ریلی نکالی پنجاب ٹیچرز یونین کی مرکزی نائب صدر مسز عذرا عبدالحئی نے ریلی شرکاء کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ کرونا ایس او پیز کی آڑ میں اساتذہ کی تذلیل کی جارہی ہے اور انہیں معطل کیا جارہا ہے ہم اساتذہ کی ایسی بے عزتی ہرگز برداشت نہیں کریں گے جبکہ پی ٹی یو کے ضلعی صدر چوہدری عاشق علی کی قیادت میں جنرل سیکرٹری عبدالروف اور میاں نذیر احمد سمیت دیگر اساتذہ نے مختلف سکولز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔اساتذہ کرام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پے اینڈ سروس پروٹیکشن، اساتذہ کی غیر مشروط مستقلی،ایس ٹی آر کا خاتمہ، یکساں سروس سٹرکچر، کنوینس الاونس، پروموشن میں دیگر سبجیکٹس کو بھی بحال کیا جائے۔