مظفرگڑھ: مخالفین نے زمین کے تنازعہ پر باپ بیٹی پر تیزاب پھینک دیا

 مظفر گڑھ (این این آئی)مظفرگڑھ میں باپ بیٹی پر مبینہ طور پر مخالفین نے تیزاب پھینک دیا گیا۔پولیس کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے شہر سلطان میں زمین کے تنازع پر مخالفین نے باپ اور اس کی 15 سالہ بیٹی پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے، دونوں زخمیوں کو دیہی مرکز صحت منتقل کردیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق تیزاب سے بچی کا 30 فیصد جسم متاثر ہوا ہے ،بچی کا باپ معمولی متاثر ہوا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ 4 افراد کے خلاف درج کرکے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپیمارے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...