سیالکوٹ: ڈاکٹر نے اپینڈکس آپریشن کے دوران تولیہ مریض کے جسم میں چھوڑ دیا 

Oct 06, 2020

سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی) سیالکوٹ میں سول ہسپتال کے ڈاکٹر نے 7 ماہ قبل اپینڈکس کے آپریشن کے دوران تولیہ مریض کے جسم میں چھوڑ دیا۔ سیالکوٹ کے مصطفیٰ ٹاؤن کے رہائشی 50 سالہ فیصل ٹھاکر نے 7 ماہ قبل سرکاری ہسپتال سے اپنا اپینڈکس کا آپریشن کرایا تھا۔ آپریشن کے بعد بھی درد کم نہ ہوا تو ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹر سے رابطہ کیا گیا تو ان کی ہدایت پر مختلف لیبارٹریز سے متعدد بار ٹیسٹ بھی کروائے لیکن بیماری کی تشخیص نہ ہوسکی۔ تاہم سی ٹی سکین میں واضح ہوا کہ جسم میں تولیہ موجود ہے۔ دوسری جانب سول ہسپتال کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر جاوید  نے کہا کہ اس معاملے کی انکوائری کی جائے گی۔ 

مزیدخبریں