وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب 15نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا 

Oct 06, 2020

 اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)وفاقی کابینہ کا اجلاس آج( منگل) طلب کر لیا گیا ،15نکالی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا ۔ وفاقی کابینہ کا  اجلاس وزیراعظم عمران کی زیر صدارت  ہوگا جس  میں لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ایکٹ 2020 لاگو کرنے کی تاریخ کی منظوری دی جائے گی،اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر سٹیٹ لائف انشورنس کی تعیناتی کی منظوری ہو گی ۔اجلاس میں سرکاری گاڑیاں وزیراعظم آفس کے ڈسپوزل پر رکھنے اور ڈی جی سی اے اے کے ایڈیشنل چارج کی توسیع کی منظوری دی جائے گی ۔کابینہ کو پی آئی اے کے منافع اور نقصان سے متعلق، معاشی اعشاریوں سے متعلق اور ریلویز کی بحالی کے ازسرنو پلان پر بریفنگ دی جائے گی۔ اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کے غیر سرکاری ارکان کی نامزدگی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔کابینہ ڈویڑن سے سرکاری گاڑیاں واپس لیکر وزیراعظم آفس کے سپرد کر دی جائیں گی سرکاری گاڑیاں وزیراعظم آفس کے ڈسپوزل پر رکھنے کی منظوری دی جائے گی۔

مزیدخبریں