لاہور( اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل کیس میں شہبازشریف، عملدرآمد فواد حسن فواد، اے احد چیمہ سمیت دیگر 13 ملزموں کیخلاف کیس کی سماعت دس اکتوبر تک ملتوی کردی۔ گواہ اعجاز شفیق پر جرح مکمل نہ ہو سکی۔ عدالت نے گواہ کو دوبارہ آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے مزید گواہوں کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کر لیا۔ عدالت نے احد چیمہ اور شاہد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی دس اکتوبر تک توسیع کردی۔