صدر گوگیرہ: ڈکیتی کے شبہ پر پولیس کا نوجوان پر تشدد‘ جان سے مار ڈالا 

صدر گوگیرہ/ لاہور (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) تھانہ گوگیرہ اوکاڑہ پولیس نے ڈکیتی کے شبہ پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔  آئی جی نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہویال سے رپورٹ  طلب کر لی۔  نواحی قصبہ دادو والا کے رہائشی تصور حسین کو گذشتہ رات ایس ایچ او تھانہ گوگیرہ محمد سرور نے  ساتھیوں محمد سلیم ہیڈ کانسٹیبل، محمد یٰسین کانسٹیبل، اعجاز کانسٹیبل اور شمیم الحق کے ہمراہ گھر میں داخل ہو کر ڈکیتی کے شبہ میں تصور حسین کو زبردستی سرکاری گاڑی میں بٹھا کر تھانہ میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ حالت غیر ہونے پر  ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ لایا گیا مگر ڈاکٹروں نے خطرناک حالت کے پیش نظر اسے لاہور ریفر کر دیا جو راستے میں ہی جاں بحق ہوگیا۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے  پولیس کے مبینہ تشدد سے شہری کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور آر پی او ساہیوال سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی نے ہدایت کی ہے کہ انکوائری کے بعد ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی و محکمانہ کارروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...