واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کا کروناوائرس ٹیسٹ دوبارہ منفی آگیا ہے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے کا اعلان اِن کی کیمپین کی جانب سے کیا گیا ۔جوبائیڈن کا یہ دوسری بار کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا جبکہ ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کا جمعے کو بھی کیا گیا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ کی صدارت کے لیے دوسرے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر ٹرمپ کی جانب سے اپنا اور اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی۔