قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصری حکومت نے اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے 13 سیاسی کارکنوں کو پھانسی دے دی۔ ترک اخبار کے مطابق مصر کی عبدالفتح السیسی حکومت نے کئی سال سے قید 13 سیاسی کارکنوں کو پھانسی دی ہے۔ پھانسی پانے والے تمام افراد اخوان المسلمون کے کارکن اور ہمدرد تھے۔ پھانسی پانے والے ان افراد پر حکومت کے خلاف بغاوت اور پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث ہونے کے الزامات تھے۔ تنظیم اخوان المسلمون نے پھانسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے وقت جب مصری حکومت کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں، حکومت سیاسی کارکنوں کو پھانسی دے کر نوجوانوں کو خوفزدہ کرنا چاہتی ہے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی پھانسی کی سزا اور عدالتی کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ 2013ء میں مصری فوج نے اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے ملک کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔
بغاوت ، پولیس اہلکاروں پر حملوں کا الزام : مصر میں اخوان المسلمون کے 13کارکنوں کو پھانسی
Oct 06, 2020