اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل بیچلیٹ اور مختلف ممالک کے نمائندوں نے نسل پرستی اور نسلی امتیاز کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو افریقی النسل لوگوں کے حقوق کا مؤثر طریقے سے تحفظ کرنا چاہیے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 45 ویں اجلاس میں نسل پرستی کے امور پر عام بحث میں انہوں نے حالیہ دنوں کچھ ممالک میں افریقی النسل لوگوں کے خلاف ہونے والے پولیس تشدد پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ متعلقہ ممالک ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ افریقی النسل لوگوں کو اب بھی نظام میں موجود نسل پرستی اور پولیس تشدد کا سامنا ہے۔ بیچلیٹ نے متعلقہ ممالک سے نسل پرستی کی بنیادی وجوہات کا مقابلہ کرنے اور نسل پرستی سے نمٹنے کے معاملے کو ترجیح دینے کا مطالبہ کیا۔ایران ، مصر ، ترکی ، وینزویلا اور دیگر ممالک کے نمائندوں نے افریقی النسل افراد اور مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک پر کچھ یورپی ممالک کو تنقید کا نشانہ بنایا۔چین نے مشترکہ نظریات کے حامل ممالک جن میں روس ، پاکستان ، کیوبا ، ایران اور دوسرے ممالک شامل ہیں ، ان کی طرف سے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے ، تمام فریقوں سیاس وبا پر سیاست کرنے اور بدنام کرنے کی مخالفت کرنے کا مطالبہ کیا اور متعلقہ ممالک میں سیاست دانوں پر زور دیا کہ وہ نسلی امتیازی سلوک اور ڑائنوفوبیا پر قابو پائیں۔
نسل پرستی سے نمٹنے کے معاملے کو ترجیح دی جائے ، مشیل بیچلیٹ
Oct 06, 2020