اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سینٹ کی انسانی حقوق (فنگشنل)سب کمیٹی کا اجلاس سنیٹر قراۃالعین ماری کی سربراہی میں 9اکتوبر کو لاہور میں ہوگا۔ اجلاس میں موٹروے زیادتی کیس کے حوالے پولیس حکام کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔ پولیس حکام آئی جی موٹر وے، ڈی آئی جی، سی سی پی او لاہور کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں ۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں سنیٹر عائشہ رضا، سنیٹرکیشو بائی شامل ہیں۔
سینٹ کی انسانی حقوق فنگشنل سب کمیٹی کا اجلاس 9اکتوبر کو ہوگا
Oct 06, 2020