اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے ترقیاتی منصوبہ جات کے لیے موجودہ سہہ ماہی کے 152.3 ارب روپے جاری کر دیے۔ اداروں کے سربراہان کو منظور شدہ منصوبوں میں اپنی ترجیحات کے مطابق اخراجات کی اجازت ہے ، سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقی نے کہا کہ ملک میں ترقیاتی منصوبہ جات پر پیش رفت مزید تیز کی جائے۔