اساتذہ قوم کے حقیقی  معمار ہیں، نوشابہ اظہر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف ماہر تعلیم و پرنسپل دارارقم سکول بہارہ کہو محترمہ نوشابہ اظہر نے کہا ہے کہ اساتذہ کرام کا احترام کرنے والی قومیں ہمیشہ ترقی کی منازل طے کرتی ہیں، اساتذہ کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے بچوں کی تربیت میں ہمیشہ فرق رہ جاتا ہے ،اساتذہ قوم کے حقیقی معمار ہیں۔ وہ ٹیچر ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہیں تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ استاد کا درجہ روحانی والدین کا ہے جب یہ اپنے بچوں کے سامنے استاد کی تذلیل کرتے ہیں تو دراصل وہ اپنے بچوں کو یہ تربیت دے رہے ہوتے ہیں کہ وہ بڑے ہو کر اپنے والدین کی بھی عزت نہ کریں ہم اساتذہ حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اساتذہ کی تکریم کا بھی کوئی کوئی قانون بنائے۔ انہوں نے کہاکہ اپنے اساتذہ کو دل سے سلام پیش کرتی ہوں تقریب کے آخر میں اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کو پھول اور سرٹییفیکٹ پیش کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن