برلن(پی پی آئی) جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ سے وابستہ کھلاڑی رابرٹ لیوانڈوسکی کو یوئیفا مین آف دی ائیر کے اعزاز اور ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔پولینڈ سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ رابرٹ لیوانڈوسکی کا اس ایوارڈ کیلئے اپنے ساتھی کھلاڑی میونئل نیوور اور مانچسٹر سٹی کے مڈفیلڈر کیون ڈی بروئنی سے مقابلہ تھا۔ بائرن میونخ سے ہی جڑے ایک اور بڑے نام ہینسی فلک کو کوچ آف دی ائیر کا اعزاز دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ رابرٹ لیوانڈوسکی حالیہ سیزن میں کھیلے گئے 47 میچوں میں 55 گول کئے تھے۔ ان کی زبردست کارکردگی نے ان کی ٹیم بائرن میونخ کو چیمئنز لیگ، بوندیزلیگا اور جرمن کپ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔اس کے علاوہ چیلسی ٹیم کی خاتون کھلاڑی پرنائل ہارڈر کو ویمن پلیئر آف دی ائیر، مانچسٹر سٹی کے پلے میکر ڈی بروئنی چیمپئنز لیگ مڈفیلڈر آف دی ائیر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
بائرن میونخ کے پولش کھلاڑی رابرٹ لیوانڈوسکی کیلئے مین آف دی ائیر کا اعزاز
Oct 06, 2020