نواب شاہ (بیورورپورٹ/عاطف ابڑو)پی ڈی ایم کوئٹہ جلسہ ملتوی ہونا اپوزیشن رہنمائوں کی ناکامی کا پہلاقدم ہے اپوزیشن قیادت امن خراب کرنے جارہے ہیں ان خیالات کااظہارتحریک انصاف کے مرکزی رہنما قاضی ندیم صدیقی نے وزیراعظم عمران خان کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا قاضی ندیم نے کہا پاپا۔ابو۔پھوپو۔چاچا مہم کے بعد اپوزیشن کا ریاست مخالف ایجنڈا صرف ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے کیا جارہا ہے پی ٹی آئی حکومت ملک لوٹنے والوں کا قانون کے دائرے میں رہ کرکڑا احتساب کررہی ہے کسی کو این آراونہیں ملے گا عوام نے ن لیگ کے سربراہ نواز شریف کا مودی سرکار یارانہ مسترد کردیا اپوزیشن قیادت اعلی عدلیہ میں مقدمات کا سامنا کرنے سے بھاگ رہی ہے ماضی حکمرانوں کی غلط پالیسوں نے ملک کا معاشی پہیہ جام کردیا قومی اداروں کو کرپشن زدہ کردیا گیا تحریک انصاف کی حکومت سابق حکمرانوں بحران دیا وزیراعظم عمران خان بہترین ذہین طالبعلم و کھلاڑی کے ساتھ اچھے سیاسی لیڈر بن کر سامنے آئے ہیں پاکستان تبدیلی کی طرف گامزن ہے سابق پی پی اور ن لیگ دور اقتدار نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ایک دوسرے کو ڈاکو چور کہنے والے علی بابا چالیس چور ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوگے ملک اور پاک آرمی کے خلاف اٹھنے والوں کا گھیراتنگ کیا جائے گا عوام افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے تقریب سے اسحاق چانڈیو،سید ظفر شاہ،جمشید اسدی، یاسر صدیقی ویگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
کسی کوکوئی این آراونہیں ملے گا،قاضی ندیم
Oct 06, 2020