مغربی جاپان کے صوبے ہیوگو کی اسمبلی نے ایک قانون پر نظرثانی کرتے ہوئے ملک کی سب سے بڑی جرائم پیشہ تنظیم کی جانب سے ہیلووین کے موقع پر اس کے صدر دفتر میں بچوں کو تحائف دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔اسمبلی نے جرائم پیشہ تنظیموں کے انسداد کے قانون میں ترمیم کے مسودے کی پیر کے روز متفقہ طور پر منظوری دی۔ یہ مسود? قانون صوبہ ہیوگو کے محکم? پولیس نے جمع کروایا تھا۔یاماگوچی گومی کئی سالوں سے کوبے شہر میں واقع اپنے صدر دفتر میں 31 اکتوبر کو بچوں میں ہیلووین کے تحائف تقسیم کرتی آئی ہے۔ ہیلووین حلیے والے ملبوسات پہنے جرائم پیشہ افراد وہاں آنے والے بچوں کو تحائف دیا کرتے تھے۔ترمیم شدہ قانون کے تحت جرائم پیشہ تنظیموں کو 18 سال سے کم عمر افراد کو اپنے دفاتر میں لانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ البتہ تنظیموں سے منسلک افراد کے رشتے دار بچّے وغیرہ اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ان تنظیموں پر اس بات کی بھی ممانعت ہو گی کہ وہ بچوں کو اپنے قابو میں کرنے کے ہدف کے تحت انہیں نقدی یا اشیا دیں، انہیں فون کریں یا ای میل بھیجیں۔کسی یاکوزا گروپ کی جانب سے اس حکمنامے کی خلاف ورزی کی صورت میں پریفیکچر کا عوامی سلامتی کمیشن گروپ کو انتباہ جاری کرے گا۔ گروپ کی جانب سے اپنے عمل کو درست نہ کرنے کی صورت میں اس کے ارکان کو 6 ماہ تک کی قید یا تقریباً 4 ہزار 700 ڈالر تک جرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔
جاپان،جرائم پیشہ تنظیموں کی جانب سے بچوں کو ہیلووین تحائف دینے پر پابندی عائد
Oct 06, 2020 | 12:26